اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

بارہمولہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کے دوران ایک جنگجو ہلاک

سری نگر،// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں منگل اور بدھ کی شب ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کی حرکات کو دیکھا جو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جب در اندازی کرنے کی کوشش کرنے والے جنگجوؤں کو للکارا اور انہیں سرنڈر کرنے کو کہا تو انہوں نے اس کی بجائے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا اور گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک ہوا۔ مہلوک جنگجو کی شناخت سرفراز میر ساکن کمل کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جائے واردات پر اضافی فوج کو طلب کیا گیا ہے اور اس پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی در اندازی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارتی ٹھکانوں پر گولہ باری یا فائرنگ کرتا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img