جموں/جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے سندر بنی علاقے میں قائم بی ایس ایف کیمپ میں تعینات دو اہلکار جمعرات کی شام کو لاپتہ ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں سندر بنی پولیس اسٹیشن میں دونوں اہلکاروں کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اہلکاروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے تاہم فی الوقت ان کا کوئی سراغ نہیں مل گیا ہے۔