کشمیر: تازہ برف باری کے بعد موسم خشک

کشمیر: تازہ برف باری کے بعد موسم خشک

شبانہ سردیوں میں بتدریج بہتری واقع

سری نگر/ وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد ٹھٹھرتی سردیوں میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور دارلحکومت سری نگر میں مسلسل دوسرے شب بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں جمعرات اور ہفتے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

وادی میں جمعے کے روز موسم خشک رہا اور شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.