سری نگر،/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعے کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو مسافر ہلاک جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ بجبہاڑہ کے ستھر علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو مسافروں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مہلوکین کی شناخت سعید یتو ولد محمد یوسف یتو اور محمد ایوب وانی ولد عبداللہ وانی ساکنان انچی ڈورہ جبکہ زخمیوں کی شناخت امینہ بانو زوجہ محمد سعید، پروینہ دختر عبدالرشید اور مسیب رشید ساکنان انچی ڈورہ کے بطور کی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔