لیفٹیننٹ گورنر کا جموں و کشمیر میں سمارٹ سٹی منصوبوں کی عمل آوری میں سرعت لانے پر زور

لیفٹیننٹ گورنر کا جموں و کشمیر میں سمارٹ سٹی منصوبوں کی عمل آوری میں سرعت لانے پر زور

جموں،/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں سمارٹ سٹی منصوبوں کی عمل آوری میں سرعت لانے پر زور دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر انتظامی سیکرٹریوں، سمارٹ سٹی پروجیکٹ ماہرین اور دیگر متعلقین کی سول سیکرٹری میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔

سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی بروقت پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو پروجیکٹوں کو معین مدت کے اندر مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں اور سری نگرشہریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں پائیدار اور فعال معاشی مراکز بنانا سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا مقصد ہے اور اسی مقصد کے تحت بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں بہتری لانا، نقل و حمل کو بہتر بنانا اور انتظامی نظام کو موثر بنانے پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ان سے نتائج کا حصول یقینی بنانے کے لئے ہرممکن کوشش لازمی ہے۔ جموں وکشمیر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ سمارٹ سٹی احمد آباد ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے افسران کے تجربہ سے حاصل شدہ سیکھنے کو مختلف سمارٹ سٹی اقدامات کے لئے عملائیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بین محکمہ جاتی تال میل کی ضرورت پر زور دیا اور افسروں کو سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے مختلف پہلوﺅں پر غور و خوض کرنے کے لئے کہا۔

انہوں نے سمارٹ سٹی احمد آباد لمیٹڈ کی جانب سے مکمل کئے گئے پروجیکٹوں کی تکمیل کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور متعلقہ افسروں کو جموں و کشمیر میں سمارٹ شہری خدمات پر مبنی آئی ٹی اور دیگر پروجیکٹوں کی موثر عمل آوری سے متعلق ضروری ہدایات بھی دیں۔

کمشنر احمد آباد میونسپل کارپوریشن، سی ای او سمارٹ سٹی احمد آباد ڈیولپمنٹ لمیٹڈ، جنرل منیجر ٹیکنیکل ایس آر ایف ڈی سی ایل نے دوران میٹنگ سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے مختلف پہلوﺅں کی عمل آوری سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.