اطلاعات میں دفاعی ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی لکشمن ساکن جودھپور راجستھان کے طور ہوئی ہے۔یہ واقعہ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں پیش آیا جہاں دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کا بھارتی افواج نے ”بھر پور “ جواب دیا۔
لکشمن کی ہلاکت اس سال ایسے ہی پیش آئے واقعات میں ہونے والی چوتھی ہلاکت ہے۔اس سے رواں برس اب تک قبل لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔