پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

کچھ طاقتیں اپنے سیاسی مقاصد کے لئے جموں اور کشمیر میں دوریاں بڑھانا چاہتی ہیں: دویندر سنگھ رانا

جموں،/ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا نے جموں اعلامیہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلامیے کے تحت جموں اور کشمیر کے بیچ پیدا ہونے والی دوریوں کو پاٹنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے جموں اور کشمیر کے درمیان دوریوں کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی نا اںصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ ہم جموں اور کشمیر کے لوگوں کویکساں حقوق دینے کے حق میں ہیں۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ اپنے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’میں نے جموں اعلامیے کی تجویز پیش کی ہے، یہ کوئی سیاسی بات نہیں ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس اعلامیے کے تحت جموں اور کشمیر کے درمیان دوریوں اور جموں کے الگ الگ خطوں کے بیچ جو دوریاں ہیں ان کو پاٹا جائے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑا جائے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے جموں اور کشمیر کے بیچ دوریوں کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img