ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
34.6 C
Srinagar

کپوارہ میں پندرہ روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بر آمد

سری نگر،/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کی صبح پندرہ روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک 33 سالہ شخص کی لاش بر ٓمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے از گنڈ کھمریال علاقے سے تعلق رکھنے والا جاوید احمد میر ولد محمد دلاور میر نامی ایک شخص 15 جنوری سے لا پتہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے اس کو تلاش کرنے کے لئے رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر جگہوں کی خاک چھانی مگر بے سود۔مذکوہ ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح جاوید احمد کی لاش چھرکوٹ کے نزدیک ایک جنگل سے بر آمد کی گئی۔


انہوں نے بتایا کہ لاپتہ شخص کے اہلخانہ نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں 19 جنوری کو اس ضمن میں ایک رپورٹ درج کی تھی۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے لاش بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img