بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

وادی کشمیر میں ریکارڈ توڑ سردی کا سلسلہ برقرار،شوپیان منفی 14.3ڈگری پر منجمد

سرینگر // وادی کشمیر میں سردی کی شدت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور سرینگر میں گذشتہ رات کا کم سے کم کم درجہ حرارت منفی7.2ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔
وادی کا جنوبی قصبہ شوپیان سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔سنیچر کو بھی وادی بھر کے آبی ذخائر بشمول جھیل ڈل منجمد رہے اور نل اور گھروں کے اندرپانی کی ٹینکیاں بھی جمی رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں شابہ درجہ حرات منفی8.8 جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.5ڈگری،گلمرگ میں منفی10ڈگری،پلوامہ میں منفی8.6ڈگری،کولگام میں منفی9.7ڈگری،اننت ناگ میں منفی9.4ڈگری اور سوپور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے ماہ جنوری کے ایام میں اس قدر شدید سردی کافی کم دیکھی ہے جب اُنہیں پینے کے پانی کے بھی لالے پڑ گئے ہیں کیونکہ اُن کے گھروں کے اندر بھی نل مکمل طور پر جم گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چالیس روزہ شدید سردی کے ایام یعنی ’چلہ کلان‘ اختتام ہونے والے ہیں لیکن سردی کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ماہ فروری کے ابتدائی ایام میں ایک بار پھر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img