آنگن واڑی کے سپر وائزرس کا سری نگر میں احتجاج

آنگن واڑی کے سپر وائزرس کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر/ محکمہ آنگن واڑی میں تعینات سپر وائزرس اور ہلپرس نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔اس موقع پر نظہت نامی ایک احتجاجی سپر وائزر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم گذشتہ ڈھائی برسوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ہمیں گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ ایک برس سے اپنی فریاد لے کر متعلقہ محکمے کے عہدیداروں سے ملے لیکن کوئی ہمارے مسئلے کو حل کرنے کے لئے موثر اقدام نہیں کر رہا ہے۔

موصوفہ نے بتایا کہ غریب گھرانوں کی لڑکیاں سپر وائزرس اور ہلپرس کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں جن کی آمدنی کا اس کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے تنخواہوں کی واگذری کے ساتھ ساتھ ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جانا چاہئے تاکہ ہمیں تنخواہوں کے لئے سڑکوں پر بار بار نہ آنا پڑے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.