کشمیر میں کووں اور مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق

کشمیر میں کووں اور مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق
  سرینگر//حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ وادی کشمیر کے چار اضلاع میں کووں اور مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق کووں اور مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور بڈگام اضلاع میں ہوئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی پولٹری پرندے میں اس فلوکی موجودگی کے آثار نہیں ملے ہیں۔
یاد رہے کہ حکام نے پہلے ہی برڈ فلو کے سلسلے میں جانچ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس غرض کیلئے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔کشمیر میں اس فلو کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ نے کشمیر میں کووں اور مہاجر پرندوں کے اندر برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کی نو ریاستوں میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.