فائزر نے مارچ کے آخر تک 40 لاکھ ڈوز دینے کا وعدہ کیا: ٹوڈو

فائزر نے مارچ کے آخر تک 40 لاکھ ڈوز دینے کا وعدہ کیا: ٹوڈو

ٹورنٹو،// کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوڈو کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین ساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ کمپنی رواں برس مارچ کے آخر تک 40 لاکھ ویکسین کی ڈوز مہیا کروائے گی۔

قبل ازیں کینیڈا میں ویکسین تقسیم کی ذمہ داری سنبھالنے والے میجر جنرل ڈینی فورٹِن نے کہا تھا کہ یہاں فائزر کی ایک بھی ویکسین ابھی تک نہیں آئی ہے

مسٹر ٹوڈو نے کہا،’میں نے فائزر کے سی ای او ڈاکٹر بورلا سے بات کی۔ ویکسین ڈلیوری کے معاملے میں اگلے کچھ ہفتے کافی چیلنج بھرے ہیں۔ ڈاکٹر بورلا نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ 15 فروری تک کچھ ڈوز ہمیں مل جائیں گے اور 31 مارچ تک 40 لاکھڈوز ہمیں دیے جائیں گے‘۔

(اسپوتنک)

Leave a Reply

Your email address will not be published.