شوکت ساحل
سرینگر سال2020میں سخت ترین لاک ڈاﺅن کے باوجود جموں وکشمیر میں 4ہزار860سڑک حادثات رونما ہوئے ،جن میں 728افراد ہلاک اور5ہزار894زخمی ہوئے ۔جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 275دلخراش سڑک حادثات میں 45افراد ہلاک اور 275افراد زخمی ہوئے
صوبہ کشمیر میں اموات
اعداد وشمار کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں سب سے زیادہ38افراد مختلف سڑک حادثات میں ہلاک اور324افراد زخمی ہوئے ۔صوبہ جموں میں سال2020کے دوران974 ہلاکت خیز سڑک حادثات رونما ہوئے ،جن میں92افراد ہلاک اورایک ہزار117افراد زخمی ہوئے ۔سڑک حادثات کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گاندر بل میں 105 اموات اور139افراد زخمی ، بڈگام میں9 اموات اور157افراد زخمی ، اننت ناگ میں38 اموات اور324افراد زخمی ، کلگام میں21 اموات اور168افراد زخمی ، پلوامہ میں13اموات اور83افراد زخمی ، شوپیاں میں23 اموات اور26افراد زخمی ، اونتی پورہ میں22 اموات91افرادزخمی ، بارہمولہ میں20 اموات اور255افراد زخمی،بانڈی پورہ میں12 اموات اور101افراد زخمی ، کپوارہ میں15امواتاور196افراد زخمی ،ہندوارہ میں 15اموات اور153افراد زخمی ، ایپل ٹاﺅن سوپور میں16 اموات اور 128افراد زخمی ہوئے ۔
صوبہ جموں میں اموات
ٹریفک پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق جموں میں مختلف سڑٹک حادثات کے دوران سال2020میں 92اموات اورایک ہزار117افراد زخمی ،سانبہ میں51 اموات ،330افراد زخمی ، کٹھوعہ میں75 اموات ، 471افراد زخمی ، اودھم پور میں66 اموات ،465افراد زخمی ، ریاسی میں32 اموات ،206افراد زخمی ، ڈوڈہ میں36 اموات 207افراد زخمی ، کشتواڑ میں28 اموات ،97افراد زخمی ، رامبن میں51 اموات اور 242افراد زخمی ، پونچھ میں25 اموات اور211افراد زخمی اورراجوری میں 31 اموات اور452افراد زخمی ہوئے۔
کل سڑک حادثات ،اموات و زخمی
سال2020میں کل ملا کر 4ہزار860سڑک حادثات رونما ہوئے ۔ان حادثات میں623سنگین وجان لیواءثابت ہوئے ،2ہزار46حادثات میں زیادہ افراد شدیدزخمی ہوئے جبکہ ایک ہزار641میں معمولی زخمی ہوئے ۔550ایسے سڑک حادثات ہیں جن میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ان حادثات میں مجموعی طور پر 728افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3ہزار377افراد کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ2ہزار517افراد معمولی زخمی ہوئے ۔
انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس ،ٹی نامگیال کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری ،رانگ سائیڈ ڈرائیونگ ،سڑکوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی غفلت شعاری کے نتیجے میں 728افراد مختلف سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے ۔ادھر ٹریفک پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال2020کے دوران ٹریفک قوانین وضوابط کی پاداش میں مرتکب افراد سے 4لاکھ 24ہزار835چالا ن کاٹے گئے جبکہ مرتکبین سے17کروڑ روپے کے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ۔
سال2019میں سڑک حادثات
سال2019کے دوران جموں وکشمیر میں5ہزار796سڑک حادثات حادثات میں 996افراد ہلاک اور7ہزار532افراد زخمی ہوئے ۔ان حادثات میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد عمر بھر کے لئے معذور ہوئے ۔