ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے مجموعی ایکٹیو کیسز دوفیصد سے کم

ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے مجموعی ایکٹیو کیسز دوفیصد سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز میں تیزی سے کمی جاری ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ فعال کیسز میں بھی کمی درج کی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ، مصدقہ مجموعی کیسز میں سے ایکٹیو کیسز 2 فیصد(1.9 فیصد) سے نیچے درج کئے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15144 یومیہ کیسز درج کئے گئے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 208826 تک کمی ہوئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 17170 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والےمریضوں کی شرح اب 96.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مجموعی کیسز10196885 ہے اور ایکٹیو کیسز 9988059 ۔
ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 80.53 ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ نے ایک دن میں 5011صحتیاب مریضوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعدادمیں ریکوری درج کی ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 3039 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اترپردیش میں 930۔ آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں شفایابی کی شرح 81 فیصد ہے۔
ریاست کیرالہ میں 5960 نئے کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے بعد بالترتیب مہاراشٹراور تمل ناڈو میں 2910 اور 610 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ ملک میں یومیہ ہونے والی اموات میں بھی مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ 23 دنوں میں ہندوستان میں یومیہ اموات 300 سے کم درج کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.