ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، سی آر پی ایف افسر شدید زخمی

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا ایک افسر شدید زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے سی آر پی ایف کا ایک افسر شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ مضروب افسر جن کے سر میں چوٹ لگی ہے، کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ان کو شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img