مودی نے مکر سنکرانتی پرملک کے شہریوں کو مبارکباد دی

مودی نے مکر سنکرانتی پرملک کے شہریوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی ،وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ملک کے شہریوں مکر سنکرانتی ، پونگل ، بیہوسمیت دیگر تہواروں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سبھی کی زندگی میں نئی ​​توانائی اور نئے جوش کی خواہش کی ۔
مسٹر مودی نے مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ ملک کے شہریوں کومکر سنکرتی کی بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ اتراین سوریہ دیو سبھی کی زندگی میں نئی ​​توانائی اور جوش بھردیں‘‘ ۔
وزیراعظم نے پونگل کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’سبھی کو پونگل کی مبارکباد ، بالخصوص میری تامل بہنوں اور بھائیوں کو۔ یہ خصوصی تہوارتامل ثقافت کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔ ہمیں اچھی صحت اور کامیابی کا آشیرباد ملے۔ یہ تہوار ہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی بھی ترغیب دیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.