جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

شوپیان ضلع میں ایک ہی گھر کے چار افرادبیہوش،داخل اسپتال

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے ایک گاوں میں سنیچر کو ایک ہی گھرکے چار افراد کو سنیچر کی صبح بے ہوش پاکر اسپتال پہنچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق جاوید احمد ٹھوکر، اُس کی اہلیہ اور دو بچے اپنے ہی گھر واقع نسی پورہ،کیگام میں پر اسرار طور بیہوش پائے گئے۔
مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد اُنہیں راجپورہ میں قائم اسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چاروں کی حالت مستحکم ہے۔اطلاعات میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گھر کے اندر روم ہیٹر زیادہ دیر تک چالو رکھنے کے نتیجے میں مذکورہ شہری بیہوش ہوئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img