نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق چیتے نے غلام محمد میر ساکن اوڈر کے نو بھڑوں کو چیر پھاڑ کر لقمہ اجل بنایا۔مقامی لوگوں نے بعد ازاں چیتے کا پیچھا کرکے اُسے مار ڈالا۔
جنگلی حیات کے وارڈن برائے شوپیان سہیل انتسار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔