ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ڈی ڈی سی ممبران کو اختیارات  دیئے جائیں

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ڈی ڈی سی ممبران کو اختیارات  دیئے جائیں

آری پل ترال کے ضلع ترقیاتی کونسل ممبر منظور احمد گنائی کا انتظامیہ سے مطالبہ

ترال/جنوبی کشمیر آری پل تحصیل کے ضلع ترقیاتی  کونسل (ڈی ڈی سی)ممبر منظور احمد گنائی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی موسمی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام نو منتخبہ ڈی ڈی سی ممبران  کو اپنے اختیارات کے مطابق لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہے ۔تاکہ حالیہ انتخابات میں لوگوں نے جس مقصد کے لئے انہیں منتخب  وہ مقصد پورا ہو سکے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومنتخبہ ڈی ڈی سی نمائندوں کو اختیارات تفویض کرنے میں مزید تاخیرعوام میں بد گمانیوں کا موجب بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے انہیں اپنے علاقے کے لوگ فون کر رہے ہیں کیوں کہ لوگوں کو مختلف نوعیت کے مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ  پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔

منظور گنائی نے بتایا کہ کہاکہ انتظامیہ ہمیں اختیارات فراہم کرے تاکہ ہم بھی اپنے لوگوں کو سرکاری مشینری کے ہمراہ اس مشکل وقت میں مدد فراہم کرسکے جس کے لئے لوگوں نے انہیں ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے ۔

خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ روز برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گونا گو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے ترال سے نارستان،حاجن،پستونہ،لام ،دیدار پورہ سمیت رابطہ سڑکوں سےبرف ہٹانے اور بجلی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.