پلوامہ دھماکے میں زخمی شہری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع: پولیس کا دعویٰ

پلوامہ دھماکے میں زخمی شہری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع: پولیس کا دعویٰ

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں2 جنوری کی صبح ہوئے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والے ایک معمر شخص کی پیر کی صبح موت واقع ہوئی۔
تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔
بتادیں کہ پلوامہ کے ترال بس اسٹینڈ میں 2 جنوری کی صبح ایک گرینیڈ دھماکے میں تین خواتین سمیت آٹھ عام شہری زخمی ہوئے تھے جن کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں محمد عبداللہ گجر نامی ایک 70 سالہ شخص بھی زخمی ہو گیا تھا جس کو بعد میں ہسپتال سے ڈسسچارج بھی کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی موت دل کا دورہ پڑ جانے سے واقع ہوئی۔پولیس نے سوشل میڈیا کی ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ عبداللہ گجر کی موت دھماکے میں زخمی ہونے سے واقع ہوئی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.