ہفتہ, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری، معمولات در برہم

سری نگر// وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و گام میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

جہاں وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ پیر کو دوسرے روز بھی منقطع رہا وہیں وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف باری متوقع ہے۔وادی کشمیر میں پیر کو بھی صبح سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی در و برہم ہو کر رہ گئے۔

برفباری کے نتیجے میں مسلسل دوسرے روز بھی وادی کشمیر کے باقی ماندہ دنیا سے زمینی اور فضائی رابطے مکمل طور پر منقطع ہو کر رہ گئے ہیں ۔سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت بند ہے جبکہ ائر پورٹ پر بھی آواجاہی رکی ہوئی ہے ۔

وادی کشمیر میں سال نو کی یہ پہلی برفباری ہورہی ہے جبکہ چلہ کلان کی دوسری اور سیزن کی بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ بالائی علاقوں میں دو سے پانچ فٹ برفباری ہوئی ہے ۔

برفباری کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خصوصی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img