غازی پور:قومی راجدھانی دہلی اور اترپردیش کے غازی پور سرحد پر ہفتہ کو ایک کسان نے عوامی بیت الخلاء میں پھانسی کا پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ متوفی کسان کا نام سردار کشمیر سنگھ بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کشمیر سنگھ صبح غازی پور سرحد کے نزدیک ہی نگر نگم کے بیت الخلاء میں قضائے حاجت کے لئے گئے تھے۔ وہاں انہوں نے رسی کا پھندا بنا کر خود کشی کرلی۔ پولیس کو ملے سوسائڈ نوٹ میں کسان نے لکھا ہے کہ میرے آخری رسوم کی ادائیگی میرے پوتے، بچے کے ہاتھوں میں یہیں دہلی۔یوپی سرحد پر کیا جائےکیونکہ ان کا پریوار یہیں تحریک میں کسانوں کی خدمت کررہا ہے۔
سوسائڈ میں لکھا ہے کہ تحریک کے پیش نظر حکومت ناکام ہے۔ حکومت کسانوں کی بات سن نہیں رہی ہے۔ اس لئے میں اپنی جان دے کر جارہا ہوں تاکہ کوئی حل نکل سکے۔متوفی اترپردیش کے ضلع رامپور کے بلاس پور علاقے کے رہنے والے ہیں۔
یواین آئی