کشمیر: خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا سلسلہ جاری

کشمیر: خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کا سلسلہ جاری

سری نگر/ وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس اگرچہ موسم فی الوقت خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے زمستانی ہواؤں کا روز برابر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 2 جنوری سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث 4 اور5 جنوری کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع ہے۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو ایک روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔
قومی شاہراہ پر جمعے کو مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت معطل رہی۔
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ شاہراہ 31 دسمبر سے ٹریفک کے لئے بند کردی گئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ قریب تین ہفتوں سے ٹریفک بند ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں ہفتے کو چلہ کلان کے 13 ویں روز موسم خشک بھی رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبانہ سردی میں شمشیر کی تیزی برابر جاری ہے۔
ہفتے کی صبح بھی آبی ذخائر کی سطح منجمد ہوئی تھی اور گھروں، مساجد و خانقاہوں اور دیگر پبلک واش روموں میں نصب نلوں میں پانی جم گیا تھا۔

 یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.