جنوبی قصبہ ترال میں گرینیڈ دھماکہ، 8عام شہری زخمی

جنوبی قصبہ ترال میں گرینیڈ دھماکہ، 8عام شہری زخمی
ترال// جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں مشتبہ جنگجوﺅں نے ہفتے کو فورسز کے ایک بنکر کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ حملہ کیا جو نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ پڑا اور اس کے نتیجے میںآٹھ عام شہری زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ قصبہ کے بس اسٹینڈ میں پیش آیا جہاں جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف کی ایک بکتر بند گاڑی پر گرینیڈ حملہ کیا ہے جو ایک زور داد دھماکے کے ساتھ بیچ سڑک پر پھٹ گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے جن میں دو چھاپڑی فروش بھی شامل ہیں اور سبھی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس ذرائع نے دھماکے اور اس کے نتیجے میں کم سے کم سات شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاکہ گرینیڈ پھینکنے والوں کو پکڑا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.