جموں وکشمیر آرٹس اینڈ ایمپوریم کے ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

جموں وکشمیر آرٹس اینڈ ایمپوریم کے ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر/ جموں وکشمیر آرٹس اینڈ ایمپوریم کے ملازمین نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

ان کا الزام تھا کہ ایمپوریم کا موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر خود تنخواہ وصول کر باقی ملازمین کی کوئی پراہ نہیں کر رہا ہے۔ایک احتجاجی ملازمہ نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ’ہمارا ایم ڈی ہمیں پریشان کر رہا ہے وہ خود تنخواہ وصول کرتا ہے لیکن باقی ملازموں کی فکر نہیں کرتا ہے جس سے ملازموں کو فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ڈی صرف ملازموں کی تبدیلیاں کر رہا ہے جبکہ خود شام کو پانچ بجے دفتر آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لالچوک کے برانچ میں بیس ملازموں کو تعینات کیا گیا ہے جس سے وہاں ملازموں کی کافی بھیڑ ہوئی اور گاہک بھیڑ دیکھتے ہی اندر داخل نہیں ہوتے ہیں۔

موصوفہ نے کہا کہ ہمیں واجب الادا رقم ادا کی جائے اس کے بعد ہم نوکریاں چھوڑیں گے۔انہوں لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ ان کو در پیش اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدام کریں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.