ملک میں 11 دن میں تیسری بار کورونا کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز

ملک میں 11 دن میں تیسری بار کورونا کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز

نئی دہلی ، 29 دسمبر :کورونا وائرس کی سست رفتار کی وجہ سے اور گذشتہ 11 دنوں میں تیسری مرتبہ ملک میں 20 ہزار سے بھی کم کووڈ19کے نئے کیسز کی رپورٹ ہے جس سے شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے سے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16،432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 11 دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ہے۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو 19،556 اور 27 دسمبر کو 18،732 کیسز درج کئے گئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 24،900 مریض شفایاب ہوئے جس سے مجموعی تعداد 98.07 لاکھ ہوگئی ہے اور اس کی شرح 95.92 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 8720 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2.68 لاکھ رہ گئی اور اس کی شرح 2.63 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 252 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،48،153 ، اور شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.