بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

بجلی سپلائی میں مسلسل خلل ،بجلی فیس میں اضافہ کےخلاف احتجاج

چرار شریف/غلام قادر بیدار/قصبہ چرارشریف میں واقعہ پی ڈی ڈی کے سب ڈیوجن دفتر میں اسوقت زبردست شور وغل کے ساتھ بجلی مححکمے کے خلاف ناراض لوگوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا جب تحصیل چرارشریف سے تعلق رکھنے والے دارون نوگام دودھ ہٹھری براڈے ہتھری کنہ دجن اور چرارشریف سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ناراض بجلی صارفین نے بجلی سپلائی میں بدستور خلل، پے در پے کٹوتی کے علاوہ محض گھنٹہ بھر تک شڈول کے مطابق سپلائی جاری رکھنے میں کوتا ہیں برتنے کا الزام عاید کرتے ہوئیے محکمہ بجلی کے چرارشریف دفتر میں تعینات عمل اور ذمہ دار انجینروں کو آ گاہ کردیا کہ یاتو شڈول کے مطابق انہیں بغیر خلل بجلی سپلائی فراہم کی جائیے بصورت دیگر انکے علاقوں سے محکمہ کھمبے اور بجلی تاریں اکھاڈ کر دفتر کے صحن میں نمایش کیلئے چھوڈدیں۔۔ تفصیلات کے مطابق
پانپور چرارشریف اور چرارشریف تا یوسمرگ بجلی سپلائی کے ناقص انتظام اور بلوں پر بے تحاشا فیس کی رقم باقی رکھنے کے حکم نواب کے خلاف چرارشریف قصبے اور اسکے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں گاوں جات میں گزشتہ دومہینوں سے محکمہ بجلی کی طرف سے سپلائی کیا جارہا بجلی نظام انتہائی افسوس ناک دیکھائی دیتا ہے اس بات کو لیکر آ ئیے روز کہیں عوامی وفود بالائی علاقوں سے فریاد لیکر مزکورہ بجلی دفتر واقعہ چرارشریف پہنچکر یہاں مسلے کو لیکر ذمہ دار انجینروں کے روبرو احتجاج کرتے ہے تاذہ واقعے عوامی وفود نے یہاں اے ڈبل ای مسٹر گوھر احمد کے دفتر میں شکایات کی کہ بجلی سپلائی میں جاری ناقابل قبول کٹوتی نظام کو بند کرکے محکمہ انہیں کم سے کم اہنے ہی شڈول کے مطابق بجلی سپلائی کریں بصورت دیگر بطور احتجاج وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود بجلی پولوں سے برقی رو کیلئے موجود تاریں زمین پر گراکر اپنی اپنی لائینیں بند رکھیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img