بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

انتظامیہ آزاد امیدواروں کو بی جے پی کے لئے جمع کر رہی ہے: عمر عبداللہ کا الزام

سری نگر، 24 دسمبر :نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ڈی ڈی سی کے آزاد امیدواروں کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرانے کے لئے جمع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ انتظامیہ کے پاس ایسا کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’انتظامیہ نے آزادا امیدواروں کو بی جے پی کے لئے جمع کرنے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے لگتا ہے کہ سرکار کے پاس ایسا کرنے کے علاوہ کوئی کام رہا ہی نہیں ہے‘۔
قبل ازیں موصوف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ جنوبی کشمیر میں نینشل کانفرنس کے سابق ایم ایل سی کو اپنے ضلعے کے آزاد امیدواروں سے ملنے سے روکنے کے لئے پولیس نے اٹھالیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکام بعض آزاد امیدواروں کو خود ہی سری نگر بات چیت کرنے کے لئے لے جانے کی زحمت کر رہے ہیں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کو آزاد امیدواروں کو اپنی طرف لے جانے کی کوششوں سے باز رہنا چاہئے کیونکہ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان انتخابات میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع کو لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے استعمال کریں۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ جو سات سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، کو 110 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔
یو این آئی ایم افضل۔ ش

Popular Categories

spot_imgspot_img