لفٹینٹ گورنر مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روز گار نے بڈگام میں 160 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 100 بستروں والے ای ایس آئی سی ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا

لفٹینٹ گورنر مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روز گار نے بڈگام میں 160 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 100 بستروں والے ای ایس آئی سی ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا

سرینگر /لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) برائے محنت و روز گار سنتوش کمار گنگوار نے آج سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس اوم پورہ بڈگام میں آج 100 بستروں والے ایمپلائیز سٹیٹ انشورنس کارپوریشن ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ ہسپتال 160 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں جدید ترین طبی سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی ۔ہسپتال میں آفاتِ سماوی سے نمٹنے سے متعلق سہولیات بھی دستیاب رکھی جائیں گی اور بجلی کی بلا خلل ترسیل کیلئے ایک اعلیحدہ سب سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا ۔ جراحی اور امراض نفسیات شعبوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جن کیلئے ماہر ڈاکٹر اور بہتر تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے دستیاب رہے گا ۔ اس موقعہ پر رُکنِ پارلیمان فاروق عبداللہ ، لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، چیف سیکرٹری ، مرکزی سیکرٹری برائے محنت و روز گار ، ڈائریکٹر جنرل ای ایس آئی سی ، کمشنر سیکرٹری محکمہ محنت و روز گار جموں کشمیر ، ڈائریکٹر سڈکو ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی ، ڈپٹی کمشنر بڈگام وغیرہ موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جموں کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی جانب ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یو ٹی کے عوام کو کم لاگت پر بہترین اور عالمی معیار کی طبی سہولت بہم رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔ پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے دو سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ترقی کی ایک نئی لہر جاری ہے اور میں متواتر لوگوں سے مل رہا ہوں اور ہر شخص کو نئے موقعوں ، ترقی ، سماجی و اقتصادی فروغ کے بارے میں جانکاری دے رہا ہوں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ای ایس آئی ایکٹ کے تحت جموں کشمیر میں 6 ہزار فیکٹریاں اور کارخانے قائم ہیں اور قریباً ایک لاکھ 33 ہزار لوگ اور اُن کے لواحقین کو بیمہ پالیسیوں کے دائرے میں لائے گئے ہیں ۔ جو جموں برانچ آفس اور کٹھوعہ ، سانبہ ، اودھمپور ، کٹڑہ اورسرینگر کے پانچ دیگر ڈسپنسریوں اور شاخوں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ جموں کشمیر کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ اس ضمن میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جموں کشمیر کیلئے صحت بیمہ سکیم ۔ ایس ای ایچ اے ٹی سکیم شروع کر رہے ہیں جو آیوشمان بھارت استدقاق سے ہر کنبے کیلئے بلا کسی امتیاز کے سالانہ پانچ لاکھ روپے کے صحت بیمہ دائرے میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت سکیم کے تحت اُن ایک کروڑ یو ٹی کے شہریوں کو صحت بیمہ سکیم کے دائرے میں لایا جا رہا ہے جو آیوشمان بھارت سکیم کے اہل نہیں ہیں ۔ اسی طرح عالمی بنک نے جموں کشمیر یو ٹی میں طبی اداروں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے 367 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کو منظوری دی ہے تا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور عالمی کووڈ وباءسے موثر طور نمٹا جا سکے ۔ مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) محنت و روز گار سنتوش کمار گنگوار نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر میں امن ، خوشحالی اور ترقی کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامگار طبقے کی معاشی و معاشرتی حالتِ زندگی بہتر بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں ۔ بعد میں 6.37 کروڑ روپے کی مالیت کے چیک 6444 تعمیراتی کامگاروں اور خود روز گار سکیم کے مستحقین میں بطور مالی امداد لفٹینٹ گورنر اور مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روز گار نے تقسیم کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.