بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

ڈی ڈی سی الیکشن کا آخری مرحلہ: 9بجے تک8.93فیصد ووٹنگ ریکارڈ

  سرینگر//ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ میں سنیچر کو صبح نو بجے تک جموں کشمیر میں8.93فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 9بجے تک1.38فیصد،بارہمولہ میں8.62فیصد،کولگام میں1.36فیصد،شوپیان میں1.03فیصد،اننت ناگ میں0.62فیصد،بانڈی پورہ میں12.94فیصد،کپوارہ میں11.52فیصد اور بڈگام ضلع میں6.55فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
اسی طرح صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران 12.88فیصد ،اُدھمپور میں8.30 فیصد،جموں میں8.51،کٹھوعہ میں13.42فیصد،رام بن میں10.01فیصد،ڈوڈہ میں8.95فیصد، سانبہ میں17.91فیصد،پونچھ میں14.86فیصد،راجوری میں15.94فیصد اور ریاسی ضلع میں17.17فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی
سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ وادی کشمیر میں پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران مجموعی طور5.54فیصد جبکہ صوبہ جموں میں اسی مدت کے دوران 12.43فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ آج ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img