واشنگٹن ،/ عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد افراد کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 70،000،538 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ ، ہندوستان اور برازیل شامل ہیں۔