باندہ:سڑک حادثے میں 7کی موت،2زخمی

باندہ:سڑک حادثے میں 7کی موت،2زخمی

باندہ:/ اترپردیش کے ضلع باندہ کے کوتوالی دیہات تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات روڈ ویز بس کی زد میں آکر آٹو سوار سات افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 2افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس سرکل افسر شہر آلوک مشر نے بتایا کہ باندہ۔کانپور شاہراہ پر جمالپور گاؤں کے نزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کام ختم کر نے کے بعد مزدور اور دیگر افراد باندہ سے آٹو میں اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ کہ راستے میں بے قابو تیز رفتار روڈ ویز بس نے آٹوکو ٹکر مار دی جس سے آٹو پلٹ گیا۔
اس حادثے میں پپریندا گاؤں آٹو ڈرائیور منگارام تیواری، رام دین، رام گوپال، لال بہادر اور اس کی تین سالہ بیٹی شانوی، لوسن پرجاپتی اور بندو کریل کی موت ہوگئی جبکہ جمالپور گاؤں کی آشا کارکن سمتر ایادو سمیت دو شدیدطور سے زخمی ہوگئے۔سمترا کی حالت نازک ہونے پر اسے علاج کے لئے باندہ ضلع اسپتال سے کانپور کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور اجے بابو کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک دیگر زخمی کا علاج ضلع اسپتال میں کرایا جارہا ہے۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.