آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا مخالف ٹیکہ تیار ہو گا: وزیراعظم مودی

آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا مخالف ٹیکہ تیار ہو گا: وزیراعظم مودی
یو این آئی
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کورونا مخالف ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہوجائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میںٹیکہ کاری کا کام شروع ہوجائے گا۔ مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کو ترجیحات تسلیم کرکے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
 مودی نے آج یہاں سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملک میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں اس کی ٹیکہ کاری کا کام شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال سب کی ذہنوں میں ہے کہ ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ انہوں نے کاکہ اس کی قیمت کا تعین عوام کی صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ بات کررہی ہے اور ان کی صلاح کو بھی ان میں ترجیح دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.