بی ایس ایف اہلکار نے سرو س رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

بی ایس ایف اہلکار نے سرو س رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
پوارہ//شمالی کشمیر کے ٹنگڈار سیکٹر میں سرحدی حفاظتی فورس کے ایک اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی حفاظتی فورس کے 118ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار حوالدار بہا رندر سنگھ نے بدھ کی صبح کو ٹنگڈار سیکٹر میں ڈیوٹی پر تعیناتی کے دوران اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلائی جس کے دوران کیمپ میں افرا تفری مچ گئی ۔
مذکورہ اہلکار کے ساتھیو ں نے اگرچہ اُسے خون میں لت پت ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے دفعہ 98اور 309کے تحت کیس درج کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.