سری نگر/جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ‘عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ’ اور اس میں کانگریس کی شمولیت سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو بی جے پی سے قوم پرستی پر سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ جب نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی آپ کی اتحادی جماعتیں تھیں کیا تب عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی قوم پرست تھے یا قوم دشمن۔
غلام احمد میر نے امت شاہ کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘کانگریس کو بی جے پی سے قوم پرستی پر سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں’۔
انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا: ‘جب نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی آپ کی اتحادی جماعتیں تھیں کیا تب عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی قوم پرست تھے یا قوم دشمن۔ آپ کو پہلے اس پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے’۔





