بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

کلگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی ماد ہ ضبط

سرینگر/کلگام پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔
ڈی وائی ایس پی ایچ ہیڈکواٹر کلگام کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کولگام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے چاولگام کلگام کے غلام محمد لاوے کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی وہاں پر 2.5 کلو گرام چرس ضبط کر لیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں خاتون سمیت دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ، ان کی شناخت غلام محمد لاوئے اور شمیمہ ساکنان چاولگام کے طور پر ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کلگام میں ایف ائی آر زیر نمبری 280/2020کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا اور معاملے کی نسبت مزید تفتیش شروع کی۔
پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img