سری نگر//محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی طرف سے ماہ گذشتہ جاری کئے جانے والے مختلف پوسٹس کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کے لسٹ سے ڈراپ ہونے والے امیدواروں نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں احتجاج درج کرتے ہوئے اس لسٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مذکورہ محکمہ نے تین اکتوبر کو مختلف پوسٹس کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کی تھی۔اس لسٹ کے ڈراپ ہونے والے امیدواروں کا الزام ہے کہ لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہوئی ہیں۔





