جموں،/ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے شاہپور، کرنی اور قصبہ سیکٹروں میں جمعرات کی صبح قریب نو بجے پاکستانی فوج نے لگاتار تیسرے دن بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔
(یو این آئی)




