ڈونلڈ ٹرمپ: امریکی عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں
امریکہ کے 59ویں صدارتی انتخاب میں دس کروڑ ووٹ انتخاب کے دن سے پہلے ہی ڈالے جا چکے ہیں اور اب ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہونے کو ہے۔ جوں ہی نتائج کا اعلان ہوگا، بی بی سی اردو آپ کو ان کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔
’امریکی عوام کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے، میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جماعت مکمل طور پر جیت کی جانب گامزن تھی لیکن ان کے ساتھ اور امریکی عوام کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے جو کہ ’ہمارے ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ وہ ان انتخاب کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں اور اس کے سلسلے میں وہ سپریم کورٹ سے رابطہ کریں گے۔





