جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
6.4 C
Srinagar

کورونا سے ایک اور مریض از جان,اموات کی کل تعداد64 ہوگئی ہے

سرینگر 17 جون / شوپیاں سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک65 سالہ مریض کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر64 ہوگئی ہے۔ مذ کورہ b63سالہ شہری کو15جون کے روز بخار اور سانس لینے میں شکایت کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔سکمزکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو 15 جون کو یہاں شدید بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایات کے ساتھ لایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریض کو وینٹی لیٹر پر نہیں رکھا گیا تھا کیونکہ اس کے فرزند نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جموں کشمیر میں جو64شہری جاں بحق ہوئے ہیں ا±ن میں سب سے زیادہ یعنی15کا تعلق سرینگر سے تھا۔ بارہمولہ میں 11، کولگام میں 8 ، شوپیان میں 7 ، اننت ناگ میں 6 ، کپواڑہ میں5 ، جموں میں 4 ، بڈگام میں3، پلوامہ میں 2 جبکہ بانڈی پورہ میں ایک ، ڈوڈا میں ایک ، ادھم پور میں ایک اور راجوری میں ایک شحص کی اموات ہوچکی ہے

Popular Categories

spot_imgspot_img