بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
4.6 C
Srinagar

وانپورہ کولگام میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم ,2مقامی حزب جنگجو جاں بحق

پلوامہ30،مئی/ جنوبی کشمیر وانپورہ فرصل کولگام علاقے میں فوج وفورسزا ور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ ہوئی،جس میں 2حزب جنگجو جاں بحق ہوئے۔،جھڑپ کے دوران گولیوں کی گھن گرج سے علاقہ لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں آبادی گھروںمیں ہی سہم ہوکر رہ گئی ۔پولیس نے بتایا مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے گاﺅں کو محاصرے میں لیا جس دوران ۲ جنگجو مارے گئے ہیں۔ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سروس کو روک دیا گیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کےوانپورہ فرصل علاقے میں فوج کی ایک آر آر ،سی پی ایف اور ایس او جی کولگام نے گاﺅں میں جنگجوﺅں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدسنیچر کی صبح سویرے بستی کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔پولیس ذرائع نے بتایا جب فورسز کی تلاشی پارٹی مشتبہ مکان کے صحن میں داخل ہوئی تاکہ مکان کی تلاشی لی جائے ،جس دوران فورسز کی پارٹی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر شدید فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی ۔تاہم یہاںفورسز نے پہلے ہی گاﺅں کی تمام سڑکوں اور گلے کوچوں کو سیل کیا تھاجس کے باعث جنگجو فرار نہیں ہو سکے اور اس طرح سے فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا ۔انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے جائے جھڑپ سے2جنگجوﺅںکی لاشوں کو برآمد کر لیا۔پولیس نے مارے گئے جنگجوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا مارے گئے جنگجوحزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے جو آخری اطلاع ملنے تک معطل ہی تھی۔ادھر غیر سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت شاکر احمد ایتو ولد عبد الرحمان ایتو ساکن گھٹ کھڈونی اورپرویز احمد پنڈت ولد غلام محی الدین پنڈت ساکن وانپورہ کے بطور ہوئی، جو حزب کے ساتھ وابستہ تھے ۔دونوں نے گزشتہ سال ہی جنگجوﺅں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔مقامی لوگوں نے بتایا ہم سوئے ہی تھے جس دوران گاﺅں میں فورسز کی ایک بڑی تعداد داخل ہوئی اور صبح سویرے پورے گاﺅں کو سخت محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران طرفین کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی جو سلسلہ کچھ وقت تک جاری رہا ،جس کے بعد یہاں مکمل خاموشی سے چھا گئی۔لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ گولیوں کی گھن گرج سے یہاں پورا علاقہ لرز اٹھا جس کے نتیجے میں مقامی لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں ۔ وامپورہ تصادم کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے”وامپورہ کولگام میں جاری آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا ہے“۔انہوں نے بیان میں لکھا تھا کہ سنیچر کی علی الصبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ جمعیت نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد وامپورہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔جونہی فورسز کی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور اس طرح طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جس کے دوران دو جنگجوجاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایاتاہم جاں بحق جنگجووں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے لاک ڈون کے دوران جتنے بھی جنگجوﺅں مارے گئے ہیں ان کی لاشوں کو شمالی اور وسطی کشمیر میں افراد خانہ کی موجود گی میں سپرد لحد کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔پولیس نے واقعے کے والے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img