جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
6.4 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

جموں، 30 مئی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح قریب دس بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اس حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا قہر سے دنیا میں ہورہی تباہی کے باوجود بھی طرفین کے درمیان سرحدوں پر گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید دوبھر ہوگیا ہے۔
طرفین کے درمیان سال 2003 میں ایک جنگ بندی معاہدہ بھی طے پایا تھا لیکن وہ بھی باقی ماندہ معاہدوں اور سمجھوتوں کی طرح کاغذوں کی زینت بن کے ہی رہ گیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل۔ ظ ح بٹ۔ ر ب 

Popular Categories

spot_imgspot_img