بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

ڈیلی ویجروں،کیجول لیبروں ،نیڈ بیس ملازمین اوردیگر عارضی ملازمین کی تنخواہیں عیدالفطرکے پیش نظر قبل ازوقت واگزار کی جائیں

فیئرپرائش شاپ ڈیلروں کیساتھ بھی انصاف ہو:اعجازاحمدخان

سری نگر:۸۱،مئی: سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجازاحمدخان نے جموں وکشمیرکی حکومت سے پُرزوراپیل کی ہے کہ مستقل سرکاری ملازمین کیساتھ ساتھ مختلف محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں،کیجول لیبروں ،نیڈ بیس ملازمین اوردیگرایسے سبھی عارضی ملازمین کی تنخواہیں عیدالفطرکے پیش نظر قبل ازوقت واگزار کی جائیں ۔ایمپلائز جوائنٹ کسلٹیٹو کمیٹی کے چیئرمین اورسی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے بیان میں کہاکہ کوروناوائرس کی روکتھام کیلئے گزشتہ2ماہ سے جاری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تمام شعبے بندپڑے ہیں اورعام محنت کشوں کیساتھ ساتھ کاروباری افرادکے ذرائع معاش بھی بندپڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں اورعلاقوں کی طرح ہی جموں وکشمیرمیں بھی سخت معاشی اورمالی بحران پایاجاتاہے ،جسکے باعث عام لوگوں میں گھریلو سامان اوردوسری چیزوں کوخریدنے کی مالی سکت بھی نہیں ہے ۔اعجاز احمدخا ن نے کہاکہ ڈیلی ویجر،کیجول لیبر،نیڈبیس ملازمین اوردیگرایسے عارضی ملازمین مختلف سرکاری محکموں کوچلانے میں اہم رول اداکرتے رہے ہیں جبکہ انھیں کم قلیل اُجرت ہی ملتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کم اُجرت پر ایمانداری ،فرض شناسی اورپوری لگن سے اپنے فرائض انجام دینے والے سبھی عارضی ملازمین شاباشی،حمایت اورانصاف کے مستحق ہیں۔اعجازخان نے کہاکہ یہ افسوس کامقام ہے کہ ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،نیڈ بیس ملازمین اوردیگرایسے محنت کشوں کواپنی ماہانہ اُجرت کیلئے بھی مہینوں انتظار کرناپڑتا ہے ۔ ایمپلائز جوائنٹ کسلٹیٹو کمیٹی کے چیئرمین نے مانگ کی کہ اب جبکہ عیدالفطر کچھ دن بعدہی منائی جائیگی تومعاشی اورمالی بحران کے چلتے ملازمین کی تنخواہیں ہی بازاروں کیلئے واحدسہارا ہیں ،سلئے تمام ملازمین بشمول ڈیلی ویجروں،کیجول لیبروں ،نیڈ بیس ملازمین اوردیگرایسے سبھی عارضی ملازمین کی تنخواہیں عیدالفطرکے پیش نظر قبل ازوقت واگزار کی جائیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ تمام عارضی ملازمین کیلئے حکومت کی جانب سے یہی عیدکاتحفہ ہوگا،اگراُن کی اُجرتوں کوجلدسے جلد سے واگزارکیاجائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ عیدخوشی خوشی مناسکیں ۔اعجازاحمدخان نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ لیفٹنٹ گورنرگریش چندر مرمو کی سربراہی والی موجودہ حکومت عارضی ملازمین کی ماہانہ اورواجب الادااُجرتوں کوواگزار کرانے کیلئے فوری احکامات صادر کرے گی ۔اپنے بیان میں سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اعجازاحمدخان نے یہ مانگ بھی کی کہ محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے تحت قائم فیئر پرائس شاپ چلانے والے ڈیلروں کے حق میں بھی واجب الادارقومات کوواگزار کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ فیئرپرائش شاپ ڈیلروں کوسینٹرل اوراسٹیٹ شیئرکے تحت جواُجرت بصورت کمیشن فراہم کی جاتی ہے ،وہ رقم گزشتہ ایک برس سے اُن کے حق میں واگزار نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ یہ واجب الادارقومات جلدسے جلد واگزار کی جائیں تاکہ فیئرپرائس شاپ ڈیلر بھی عید کے موقعہ پرکسی مالی بحران سے دوچار نہ ہوں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img