جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کشمیر: لاک ڈاؤن کے 36 روز بھی ہر سو خوف وخاموشی طاری، 20 نئے کیسز کی تصدیق

سری نگر، 23 اپریل:کورونا قہر کی لہر کو روکنے کے لئے وادی کشمیرمیں کرفیو جیسی پابندیوں کا اطلاق برابر جاری ہے۔ وادی میں جمعرات کو مسلسل 36 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کی سرگرمیاں گھروں تک ہی محدود رہیں جس کے چلتے بازار بے رونق اور سڑکیں سنسان رہیں۔
اس دوران جموں وکشمیر میں جمعرات کو کورونا کے 20 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 19 وادی کے ہیں۔ اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 427 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘آج 20 نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک جموں اور باقی 19 کشمیر سے۔ کیسز کی تعداد بڑھ کر 427 ہوگئی ہے۔ جموں میں 57 اور کشمیر میں 370’۔
ادھر کورونا وائرس کے پیش نظر ماہ مبارک رمضان کے دوران انجمن اوقاف نے سری نگر کے پائین شہر میں واقع قدیم ترین معبد اور تاریخی جامع مسجد میں تراویح نماز کی ادائیگی بھی موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی تراویح نمازیں ادا کریں اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے بارگاہ رب العزت میں دست بدعا ہوجائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img