منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کورونا وائرس : ٹرمپ نے یوروپی ممالک سے امریکہ دورہ پر پابندی لگائی

واشنگٹن،12 مارچ :  کورونا وائرس (كووڈ -19) کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے امریکہ نے برطانیہ کو چھوڑ کر یوروپ کے باقی تمام ممالک سے امریکہ آنے والے لوگوں پر 30 دنوں کے لئے پابندی لگا دی هے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا’’یہ پابندی جمعہ کی آدھی رات سے لاگو ہو جائے گی۔ ہم کورونا وائرس سے اس جنگ میں نازک موڑ پر ہیں‘‘۔ مسٹر ٹرمپ نے تمام امریکی شہریوں سے ضروری احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی ہے۔
امریکہ میں كورانا وائرس سے اب تک 1،000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ملک بھر میں تقریبا 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے اس سے پہلے چین اور ایران کے دورہ پر پابندی لگا دی تھی۔
(ژنہوا)

 

Popular Categories

spot_imgspot_img