تہران، : ایران کے جنوبی حصے میں پیر کی رات 10بجکر 59 منٹ پر درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل 5.0 تھی ۔ امریکی جیولوجیکل سروے سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے بندر لنگہ سے 23 کلومیٹر شمال مشرق میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گهرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی ومالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔
اسپوتنک ۔





