جکارتہ، : انڈونیشیا کے بالی جزیرہ میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔یورپی بحیرہ روم زلزلہ کمپیی مراکز ( ای ایم ایس سی ) کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 تھی ۔زلزلے کا مرکز منکر خطے سے 29 میل دور زمینی سطح سے 63 میل کی گہرائی میں واقع تھا ۔ ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلے متاثرہ خطے کی آبادی تقریبا 78 لاکھ ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے ابھی تک جان و مال کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا ’پیسفک رنگ آف فائر‘ کا حصہ ہے جہاں عام طور پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں ۔
اسپوتنک ۔





