بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

امریکہ پابندی ہٹائے، ایران بات چیت کے لئے تیار: روحانی

تہران، :  ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اس پر عائد پابندیوں کو ہٹاتا ہے تو وہ بات چیت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کے روز کہاکہ ’’ہم ہمیشہ سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں دھمکانا بند کریں اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابندیوں ہٹائیں۔ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں‘‘۔
اس سے قبل جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے تحت مشترکہ کارروائی منصوبہ (جے سی پی آر) کے تمام ارکان کی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا۔ ان ممالک کے مطابق ایران پر امریکہ کے مسلسل پابندی لگانے اور ایران کے اس معاہدے کے التزامات کو توڑنے کی وجہ سے اس پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔
مسٹر روحانی نے کہا کہ ایران نے اپنی اسٹریٹجک تحمل کی پالیسی کو تبدیل کرکے جوابی کارروائی کی پالیسی اپنا لی ہے۔
گذشتہ ہفتے ایران نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کی طے شدہ حد سے تجاوز کر لیا ہے۔ ایران نے 3.67 فیصد کی مقررہ حد سے تجاوز کر کے اپنا یورینیم اضافہ 4.5 فیصد تک کر لیا ہے۔
جاری۔اسپوتنك ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img