ڈھاکہ، : اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے روہنگیا مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور زبردستی نکالے گئے روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے پر ہچکچاہٹ کا اظہار کرنے کے لئے میانمار حکومت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مون نے جزائر مارشل کے صدر ڈاکٹر ہلڈھاہن اور عالمی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر كرسٹیلائن جرجيوا نے کاکس بازار میں كتپولانگ میں واقع روہنگیا پناہ گزینوں کے راحت کیمپ کے دورے کے بعد بدھ کو صحافیوں کو بتایا’’یہ بالآخر بنگلہ دیش کے لئے ایک ناقابل برداشت بحران ہو گا ‘‘۔انہوں نے کہا’’ یہ بنگلہ دیش کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں روہنگیا کو طویل عرصے رکھ سکے‘‘۔ جنوبی کوریا کے سابق سفارتکار اور سال 2007 سے 2016 تک مسلسل دو بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل رہے مسٹر مون نے کہا کہ روہنگیا بنگلہ دیش جیسے ملک کے لئے بہت بڑا ’بوجھ‘ بن کر سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا’’میانمار حکومت کو زیادہ کوشش کرنی چاہئے تاکہ روہنگیا بغیر کسی خوف کے اپنے ملک لوٹ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین ہائی پروفائل شخصیات نے کاکس بازار میں كتپولانگ روہنگیا کیمپ کا دورہ کیا۔
یواین آئی ۔





