ودیشہ، : مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی رکن اسمبلی لینا جین کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور خود ان کے نام پر دھمکی بھرا خط ملنے کے بعد پولیس مستعدی کے ساتھ تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔
رکن اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے گنجبا سودا سے بی جے پی رکن اسمبلی محترمہ جین کے دفتر پر دو دن قبل کسی نامعلوم شخص نے ہاتھ سے تحریر ایک خط پہنچایا جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو گنجبا سودا آنے پر انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ساتھ ہی محترمہ جیتن پر بھی حملے کی وارننگ دی گئی تھی۔
خط میں گنجبا ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور اسپتال پر بھی دھماکہ کئے جانے کی بات لکھی تھی۔ اس خط کی اطلاع ایم ایل اے کے ملازمین نے فوراً پولیس کو دی۔
پولیس نے شکایت ملتے ہیں کئی مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ اس کے علاوہ پولیس نے علاقے میں چوکسی بھی بڑھادی ہے۔ پولیس نے اسپتال اور ریلوے اسٹیشن کے احاطوں میں تلاشی مہم چلائی۔
یو این آئی۔




